اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے پیغمبر اعظم(ص) کے عنوان سے شارٹ ویڈیو کلیپ اور تحریرکتاب کے انعامی مقابلے کا اعلان

.0

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے خلاف دشمنان اسلام کی طرف سے حالیہ سالوں میں کئے جانے والے تبلیغی حملات اور ثقافتی یلغار کے پیش نظر اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی نے پیغمبر اعظم (ص) کے عنوان سے ایک عظیم انعامی مقابلے کا اہتمام کیا ہے۔
اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی ایک ایسا غیر سرکاری اور بین الاقوامی ادارہ ہے کہ دنیا بھر کے پیروانِ اہلبیت علیہم السلام کی سینکڑوں برجستہ شخصیات جس کی اراکین ہیں اور پیروان اہلبیت (ع) کی تبلیغی، ثقافتی اور فکری پشتپناہی کرنا اس کی اہم ذمہ داریوں میں سے ہے۔
تاھم اس بین الاقوامی ادارے نے خدا کے لطف و کرم سے ترویج اسلام کے سلسلے میں عظیم اور قابل ستائش اقدامات انجام دئے ہیں۔ اور رواں سال اس عظیم ذمہ داری کو آگے بڑھاتے ہوئے حالیہ سالوں میں دشمنان اسلام و انسانیت کی طرف سے اسلام کے خلاف ثقافتی یلغار کے اوج پکڑ جانے اور میدانی جنگ کے سرد جنگ میں تبدیل ہو جانے کے پیش نظر اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی نے عصر حاضر کے پیشرفتہ ذرائع ابلاغ سے استفادہ کرتے ہوئے اہلبیت اطہار (ع) کے سلسلے میں مختلف انواع واقسام کے انعامی مقابلے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں کا یہ پہلا انعامی مقابلہ ہے جو پیغمبر اکرم (ص) کی شان میں بعض گندے عناصر کی طرف سے متعدد بار کی جانے والی گستاخیوں کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے منعقد کیا جا رہا ہے یہ انعامی مقابلہ ’’حضرت محمد مصفطیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ پیغمبرِ عدالت و رحمت‘‘  کے موضوع پر انگلش میں کتاب تالیف کرنے اور شارٹ ویڈیو کلیپ تیار کرنے کے ذریعے منعقد کیا جا رہا ہے۔
اغراض و مقاصد
۱: پیغمبر اکرم(ص) کی عدالت اور رحمت کے معنوی، مادی، سماجی اور انفرادی پہلووں کو نمایاں کرکے دنیا والوں کے سامنے پیش کرنا۔
۲: انسانی سماج خاص طور پر مغربی سماج کو پیغمبرِ عدالت و رحمت کی حقیقی زندگی سے روشناس کروانا۔
۳: دین اسلام اور قرآن کریم کی سماجی اور ثقافتی اقدار کو ہنری اور ثقافتی ذرائع کے ذریعے پہچنوانا۔
۴: اہل فن و ہنر کے افکار کا تبادلہ نظر اور ان کی اختراعات کو بروئے کار لانے کے لیے زمینہ فراہم کرنا۔
۵:پیغمبر عظیم الشان (ع) کے سلسلے میں اہل قلم، اہل ہنر اور اہل فن افراد کو کچھ تخلیق کرنے پر تشویق دلانا۔
۶: دیندار محققین، مولفین اور ہنر مند افراد کی صلاحیتوں کو دنیا میں پہچنوانا۔
۷: سوشل نٹ ورک اور انٹرنٹ کی دنیا میں توہین آمیز آثار کی جگہ مثبت اور حقیقی آثار کو جاگزیں کرنا۔

خانه | تماس | درباره ما |